گھنے جنگل میں انڈے کی شکل کی منفرد عمارت سیاحوں کی تو جہ کامر کز
برلن…این جی ٹی…اگر آپ کسی 33میٹر بلند درخت کوسِرے سے اوپر تک دیکھنے کے خواہشمند ہیں تویہ صرف جرمنی کے جنگل میں تعمیر کئے جانے والے والے اس راستے سے گزرنے کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا ۔جرمنی کے جنگل میں انڈے کی شکل میں ایک بلند ڈھانچے کوتعمیر کیا گیا ہے جو تیرہ سو میٹر اونچی ہے اور اسے مکمل طور پر لکڑی سے تعمیر کیا گیا ہے۔دنیاکی اس منفردعمارت میں دائرے کی صورت میں کئی منزلہ ایسی راہداریاں بنائی گئی ہیں جس پر چلتے ہوئے ناصرف اس گھنے جنگل کا مکمل نظارہ کیا جا سکتا ہے بلکہ اس عمارت کو دنیا کی سب سے طویل ٹری وا ک بھی کہاجارہا ہے۔ 4ہزار2سو 65فٹ لمبا یہ راستہ آجکل سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز بنا ہوا ہے جس کی تعمیر پر 2.6 ملین پونڈ کی لاگت آئی ہے۔