نیویارک …این جی ٹی …امریکا میں انسان کے بہترین اور وفادار دوست کتوں کیلئے پہلے ڈوگ ٹی وی چینل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈوگ ٹی وی نامی اس چینل کے پرو گراموں کو خصوصی طور پر کتوں کیلئے تیار کیا گیا ہے جس میں اداکاری کے جوہر بھی کتے ہی دکھا رہے ہیں۔اس چینل کا مقصد کتوں کو گھر تک محدود رکھنے کے ساتھ ساتھ تفریح بھی فراہم کر نا ہے جس میں پروگرامز کے دوران حیرت انگیز طور پر اشتہارات کی بھر مار بالکل بھی نہیں ہوگی۔