JAZBAPOST GALLERY

  • متحدہ عرب امارات کے 100 معروف پاکستانی

  • مشترکہ کاوش : شیخ محمد پرویز، طاہر منیر طاہر
    اشاعت : 2009
    نگراں و تدوین : نوید شاد آرائیں
    ناشر : پاکستان پبلی کیشنز کراچی پاکستان

    سن70 کی دہائی سے پاکستانیوں میں بیرون ملک جانے کے رحجانمیں اضافہ ہوا۔ اس سے قبل بھی لوگ باہر جاتے تھے مگر ان کی تعداد بہت کم ہوتی تھی اور وہ بھی زیادہ تر لندن ، امریکا یاکسی یورپی ملک کو ہی اپنی منزل بناتے تھے مگر تیل کی دریافت کے بعد عرب ممالک خاص کر سعودی عرب اور یو اے ای کی ریاستوں میں تیز رفتار ترقی کا جو عمل شروع ہوا اس میں پاکستانیوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور لاکھوں پاکستانی بسلسلہ روزگار سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں جابسے، انتہائی نامسائد اور کٹھن حالات میں ان پاکستانیوں نے اپنی محنت اور جانفشانی سے وہاں کے امعاشرے میں اپنا ایک مقام پیدا کیا ۔یہ کتاب ایسے ہی پاکستانیوں کے بارے میں ایک دستاویز ہے جنہوں نے بیرون ملک اپنا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔ اس کتاب میں متحدہ عرب امارات میں مقیم ایسے پاکستانیوں کی باہمت زندگی کی داستانیں رقم کی گئی تھیں جنہوں نے وہاں اپنی ابتدا بہت معمولی انداز میں کی مگر ترقی کرتے کرتے آج دوسروں کے لیے ایک مثال بن چکے ہیں۔ یہ اس کتاب کا پہلا حصہ ہے جس میں ایسے 50 کامیاب پاکستانیوں کا تذکرہ ہے جنہوں نے یو اے ای کے معاشرے میں اپنا ایک قابل فخر مقام پیدا کیا اور اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کیا ۔ یہ کتاب ہر پاکستانی کو پڑھنی چاہئیے ۔یہ کتاب محنت کی لگن اور عظمت کا پیغام دیتی ہے۔

  • Share
Appreciations [?]
Apycom