JAZBAPOST GALLERY

  • The PersPective

  • مصنف : احسان الحق
    اشاعت : فروری 2010
    نگراں : نوید شاد آرائیں
    ناشر : یونائیڈ پبلی کیشنز، کراچی پاکستان



    کتاب ”دی پرسپیکٹو“ دراصل احسان الحق کے مختلف اخبارات کو لکھے گئے ان خطوط کا مجموعہ ہے جو انہوں نے دنیا میں رونما ہونے والے مختلف واقعات پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مختلف اوقات میں لکھے۔ اس کتاب میں ایسے 174 خطوط شامل ہیں جو 15 نومبر 1984 سے 22 نومبر 2009کے دوران مختلف اخبارات میں شائع ہوئے۔ احسان الحق کا تعلق بنیادی طور پر بنگلہ دیش سے ہیں جہاں وہ پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ بعدازاں انہوں نے برطانیہ اور امریکہ میں چارٹرڈ اکاﺅنٹینسی کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور آج کل یو اے ای میں مقیم ہیں۔ یہ کتاب 1984 سے 2009 کے درمیان دنیا میں ہونے والے مختلف واقعات کا ایک آئینہ ہے جس میں مصنف نے اپنا نقط نظر بھی پیش کیا ہے وہ بنیادی طور پر اکاﺅنٹینسی سے منسلک ہیں مگر دنیا کا شاید ہی کوئی ایسا موضوع ہو جس پر انہوں نے طبع آزمائی نہ کی ہو۔ یہ کتاب عالمی سیاست اور دیگر عوامل پر نظر رکھنے والوں کے لیے ایک عمدہ تحفہ ہے۔ کتاب آرٹ پیپر پر رنگین تصویروں کے ساتھ خوبصورتی کے ساتھ شائع کی گئی ہے۔

  • Share
Appreciations [?]
Apycom