JAZBAPOST GALLERY

  • میرا قائد

  • مصنف : چوہدری نور الحسن تنویر
    اشاعت : جنوری 2010
    نگراں : نوید شاد آرائیں
    تدوین : ایم ایم ادیب
    معاون : نوید مرزا
    ناشر : پاکستان پبلی کیشنز کراچی پاکستان

    جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ کتاب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے بارے میں ہے کتاب کے مضنف چوہدری نورالحسن تنویر عرصہ دراز سے پاکستان مسلم لیگ سے منسلک ہیں اور کافی عرصہ سے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ چوہدری نورالحسن تنویر پارٹی کے ایک دیرینہ کارکن ہیں اور میاں محمد نواز شریف سے والہانہ محبت و عقیدت رکھتے ہیں ۔ چوہدری نورالحسن تنویر نے اس کتاب میں میاں محمد نواز شریف کی پوری سیاسی زندگی کی عکاسی کرنے کی کوشش کی ہے جس میں وہ بڑی حد تک کامیاب رہے ہیں۔ اس کتاب کی رونمائی کی تقریب میں میاں محمد نواز شریف نے بذات خود شرکت کی تھی۔ چوہدری نورالحسن تنویر کہتے ہیں کہ اس کتاب کی اشاعت کا مقصد میاں محمد نواز شریف کے انداز سیاست کو سامنے لانا اور پاکستان کے بارے میں پاکستان مسلم لیگ کے موقف کو اجاگر کرنا ہے کتاب نہایت عمدہ آرٹ پیپر پر سلیقے سے شائع کی گئی ہے اور سیاست کے طالبعلموں کے علاوہ عام قارئین کی سیاسی معلومات میں اضافے کے لیے بھی ایک اچھی کاوش ہے۔

  • Share
Appreciations [?]
Apycom