JAZBAPOST GALLERY

  • اردو اسپانش بول چال

  • ترتیب : عمران خان ملک
    اشاعت : جنوری 2011
    نگراں : نوید شاد آرائیں
    مقام اشاعت : بارسلونا، اسپین
    معاون : نوید مرزا
    ناشر : پاکستان پبلی کیشنز کراچی پاکستان

    اردوزبان میں لکھی گئی یہ کتاب اسپانش سکھانے کی نہایت عمدہ کاوش ہے ۔یہ ایک نہایت آسان اور عام فہم کتاب ہے جس کی مدد سے کوئی بھی تھوڑے عرصے میں اسپانش زبان سیکھ سکتا ہے۔ یہ کتاب عمران خان ملک نے مرتب کی ہے، اسپانش زبان 333 ملین لوگوں کی زبان ہے جو ماندرین چائینز کے بعد دوسرے نمبر پر آتی ہے۔ اس زبان کے بولنے والوں کی بڑی تعداد اسپین اور یورپ کے دوسرے ملکوں میں آباد ہے جبکہ اس کے بولنے والے دنیا کے بیشتر ممالک میں موجود ہیں۔ اس زبان کی اسی عالمی اہمیت کے پیش نظر عمران خان ملک نے اردو داں حضرات خصوصاً پاکستانیوں کے لیے یہ کتاب مرتب کی ہے تاکہ اس کی مدد سے وہ تھوڑے عر صے میں اسپانش زبان سیکھ سکھیں۔ اس کتاب میں عام فہم انداز میں اسپانش الفاظ اور گرامر کواس طرح بیان کیا گیا ہے کہ عام آدمی بھی اسپانش زبان کے اصولوں کو اچھی طرح سمجھ سکتا ہے۔ اس کتاب کی اشاعت سے اردو زبان میں اسپانش سیکھنے کے لیے بہت آسانی ہوگئی ہے۔ یہ کتاب پاکستان پبلی کیشنز کراچی پاکستان سے شائع کی گئی ہے۔

  • Share
Appreciations [?]
Apycom