JAZBAPOST GALLERY
صدر پاکستان آصف علی زرداری کو دل کے پرانے عارضہ کے علاج کے لئے منگل کی رات دبئی لایا گیا
دبئی (طاہر منیر طاہر) صدر پاکستان آصف علی زرداری کو دل کے پرانے عارضہ کے علاج کے لئے منگل کی رات دبئی لایا گیا وہ اپنے ذاتی طیارہ کے ذریعے شام ساڑھے سات بجے دبئی ایئرپورٹ پہنچے جہاں سے انہیں ان کی ذاتی گاڑی میں واقع امریکن اسپتال پہنچایا گیا آصف علی زرداری اپنے ڈاکٹر کرنل سلمان کے ساتھ ٹھیک آٹھ بجے امریکن اسپتال پہنچ گئے جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم پہلے ہی ان کا انتظار کررہی تھی۔ ایئر پورٹ سے امریکن اسپتال سفر کے دوران ڈاکٹر عاصم فیڈرل منسٹر پٹرولیم،ڈاکٹر غنی انصاری اور آصف علی زرداری کے کارکن اویس ٹپی بھی ان کے ساتھ تھے آصف علی زرداری پہلے ہی دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں ۔ ان کا چیک اپ کیا گیا ہے جبکہ ان کے دیگر روٹین ٹیسٹ ہونے ہیں جو وہ ہر تین اور چھ ماہ کے بعد کرواتے رہتے ہیں ابتدائی علاج اور ٹیسٹ کرنے کے بعد اسپتال کے ڈاکٹروں نے انہیں احتیاطً ایک رات کے لئے اسپتال ہی روک لیا تھا جہاں سے وہ اپنے گھر واقع ہلزالامارات میں چلے جائیں گے اسپتال میں آصف علی زرداری کی عیادت کے لئے سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات جمیل احمد خان اور پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات کے سینئر رہنما میاں منیرہانس موجود تھے ۔دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے آصف علی زرداری کی عیادت کی ایک اطلاع کے مطابق مزید طبی معائنہ کے لیے آصف علی زرداری کو چند دن دبئی میں رکنے اور آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
|
|
|
