header::jazbapost
 

JAZBAPOST GALLERY

    انوفیتا : علامہ محمد اقبال فانی نے شہدائے کربلا کے حوالے سے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اندر حسینی کردار پیدا کریں
    مرکز منہاج القرآن انوفیتا میں بھی علامہ محمد اقبال فانی نے شہدائے کربلا کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اندر حسینی کردار پیدا کریں۔ امام حسین کے پیغام کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے حدیثِ پاک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب بندہ مومن کی موت کا وقت آتا ہے تو 700فرشتے ملک الموت کے ساتھ اس کی روح قبض کرنے آتے ہیں ۔ ملک الموت بندے کے قریب آتا ہے اور سات سو فرشتے حلقہ بنا لیتے ہیں، خدا فرشتوں سے فرماتا ہے کہ اس بندے کے ارد گرد کھڑے ہو کر میرے محبوب پر درود پڑھو یہ بڑا نیک بندہ تھا۔ اس کے قریب ہو جاﺅ اور اس کے جسم کو دباﺅ اس کے سامنے سے حجابات ہٹا دو اور اس بندے کو جنت میں اس کے مقامات کا مشاہدہ کرایا جاتا ہے۔اس پروگرام میں مرکزی ایگزیکٹو کے جن عہدیداروں نے شرکت کی اس میں غلام مرتضی قادری، سجاد قادری، رانا محمد وقار خان، عبدالجبار سلہری، طارق شریف اعوان، محمد طیب ، عامر علی قادری، ذیب الحسن قادری، ملک جاوید اقبال اعوان، چوہدری اظہر محمود نے شرکت کی۔ منہاج القرآن انوفیتا کے تمام عہدیداران نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر مرحوم محسن ضیاءکی روح کو ایصالِ ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔الحاج میں شفیق اعوان نے کہا کہ محسن ضیاءایک بہت نیک اور بے لوث تحریکی ساتھی تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔


    Share
[?]
Apycom