header::jazbapost
 

JAZBAPOST GALLERY

    بارسلونا۔ڈیلی میزبان کے زیر اہتمام کرسمس اور یوم قائد اعظم کی تقریب

    بارسلونا(میزبان نیوز)ڈیلی میزبان کے زیر اہتمام تیسری سالانہ یوم ولادت حضرت عیسیٰ ؑ او ر قائد اعظم کے سلسلہ میں پاکستان پریس کلب سپین میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔اس تقریب کے منتظم ڈیلی میزبان کے چیف ایڈیٹر حافظ عبدالرزاق صادق تھے۔تقریب کے مہمان خصوصی بارسلونا قونصلیٹ کے قونصل جنرل مسعود خان راجہ،ویلفیئر اتاشی سید شکیل شاہ،پاکستان پریس کلب سپین کے صدر شوکت اسلام چوہان اور کرسچن کمیونٹی کی جانب سے جاوید اقبال گل تھے۔تقریب سے قونصل جنرل مسعود خان راجہ، سید شکیل شاہ، ہم وطن کے چیف ایڈیٹر جاوید مغل ،راجہ شفیق کیانی،ظفر اقبال حسن،مقامی حکومت میں کونسلردانیل پیو،شوکت اسلام چوہان،چوہدری محمد اقبال،حافظ عبدالرزاق، جاوید گل نے خطاب کیا۔، تقریب کا آغاز قاری عبدالرحمن نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔اس طرح کرسچن برادری کی جانب سے عارف صادق نے انجیل کی تلاوت کی تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا اور دعا کی گئی

    Share
[?]
Apycom