JAZBAPOST GALLERY
بارسلونا:معاشی بحران کے اس دور میںپاکستانی تنظمیں اپنا کردار ادا کریں۔امتیاز آکیہ
بارسلونا(سٹاف رپورٹر)سپین میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری سے ہزاروں پاکستانی بھی متاثر ہو رہے ہیں یہ ایک تشویشناک صورتحال ہے۔جس سے نمٹنے کے لیے بلا اختلاف اگر کوئی فارمولا بنانا جائے تو یہ ایک خوش آئند بات ہو گی۔ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت چوہدری امتیاز آکیہ نے خصوصی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا دنیا بھر میں جاری معاشی بحران کے اثرات سپین پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔بلکہ کچھ زیادہ ہی ہوئے ہیں۔اور چونکہ دیگر یورپی ممالک سے کہیں زیادہ پاکستانی خاندان یہاںمقیم ہیں۔ اس لیے اس معاشی بحران کے اثرات پاکستانی خاندانوں پر لازمی اثر انداز ہیں۔ میں ذاتی طور پر سپین کی تمام پاکستانی تنظیموں سے درخواست کرتا ہوں کہ آئیں اس بحرانی کیفیت میں اس پر آشوب دور میںاپنے ہم وطنوں کی فلاح بہبود کے لیے مل جل کر کام کریں۔امتیاز آکیہ نے کہا یہ ہی موقع ہے کہ خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کر کے دنیا کو ایک مثالی قوم ہونے کا ثبوت دیں۔
|
|
|
