JAZBAPOST GALLERY
اسپین :منہاج القرآن کی تقریب کی روداد،چوہدری اسجد
گورنر کاتالونیا : Montserrat Garcia
ممبر پارلیمنٹ (کانگریس)و سابق گورنر کاتالونیا : Joan Rangel
ڈائریکٹر جنرل برائے مذہبی امور، حکومتِ کاتالونیا : Xavier Puigdollers
ممبر پارلیمنٹ(سینیٹ)و سابق ڈپٹی مئیر بارسلونا : Carles Marti
مسعود خان راجہ : قونصل جنرل پاکستان بارسلونا ، سپین ۔
ڈائریکٹر یونیسکو کاتالونیا : Francesc Torradeflot
سابق ڈائریکٹر جنرل برائے مذہبی امور، حکومتِ کاتالونیا : Jordi Lopez
مریکن قونصل برائے سیاسی امور بارسلونا، سپین : Darby A. Parliament
ڈپٹی مئیر بارسلونا : Merce Homs
سربراہ مقامی پولیس : Xavier Cureus
پادری، مقامی چرچ : Josep Maria
نمائندہ سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا : Jose Maria Sala
جاوید اقبال گل : نمائندہ ، پاکستانی مسیحی کیمونٹی
ڈائریکٹر سمندری عجائب گھر بارسلونا : Roger Marcet
ان کے ساتھ ساتھ پاکستانی کیمونٹی کے سیاسی اور سماجی رہنماءبھی موجود تھے جن میں جاوید مغل (چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ہم وطن، حافظ عبد الرزاق کوآرڈینیٹر سوشلسٹ پارٹی کتالونیہ، طارق حفیظ عباسی، عبد الغفار مرہانہ صدرمسلم لیگ ق سپین، راجا شفیق کیانی،ڈائریکٹر ریڈیو پاک سلونا، حق نواز چوہدری ،ڈاکٹر قمر احسان ،ارشد نذیر ساحل، چوہدری مظہروڑائچانوالہ صدر پاک پنجاب کاتالان ایسوسی ایشن، پرویز اختر جانی ، مزمل حسین باجوہ (پاکستان مسلم لیگ ن سپین)، چوہدری طارق گجر، قاری عبد الرحمان (ڈائریکٹر عادل تندوری ریسٹورنٹ)،ظفر اقبال حسن، چوہدری طارق مہدی اور رضوان کاظمی سمیت بہت سے پاکستانی اور مقامی کیمونٹی کے خواتین و حضرات شامل تھے۔اس موقع پرمنہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے موجودہ گورنر محترمہ مونسرات گارثیا اور سابق گورنر جوان رانجل کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں ۔ سابق گورنر کو شیلڈ قونصل جنرل مسعود خان راجا نے پیش کی جبکہ گورنر کو شیلڈ سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین محمد نواز کیانی نے پیش کی ۔ شیلڈز وصول کرتے ہوئے گورنر کاتالونیا محترمہ مونسرات گارثیا نے کہا کہ یہ شیلڈ میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گی ، سابق گورنر نے کہا کہ 2004تک تارکین وطن سے جو غیر انسانی سلوک ہوتا تھا اس کے خاتمے کے لیے میں نے حتی المقدور کوشش کی جس کے تحت تارکین وطن کے لیے نئے دفاتر کی تعمیر کئے گئے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ تمام کام ہمارے فرائض میں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ انہیں شیلڈ وصول کرتے ہوئے خوش گوار حیرت ہو رہی ہے جو کہ کسی اعزاز سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور ممبر کانگریس (پارلیمنٹ) آئندہ بھی تمام کیموٹیز کے لیے کام کرتا رہوں گا ۔
اس شاندار تقریب میں ایک مقررنے اپنی معلومات جھاڑتے ہوئے پاکستان میں مسیحی برادری کے ساتھ متیازی سلوک کی بات چھیڑ دی اور مساجد میں اپنے داخلے کو ممنوعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اہم ایسی تقریبات کے لیے مسجد میں نہیں جا سکتے۔ اس میں کوئی شک نہیں اچھے برے لوگ ہر معاشرے میں ہر مذہب میں ہوتے ہیں پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں۔مگر ایسے لوگ آٹے میں نمک کے برابر ہوتے ہیں۔جو ایک فیصد بھی نہیں ہوتے اور پھر ان لوگوں کو مثال بنا کر پورے ملک کو مطعون کر دینا نا انصافی ہے۔برحال بعد میں اس مقرر نے اپنے الفاظ کی وضاحت بھی کردی تھی اور معذرت بھی۔ قونصل جنرل نے مقامی زبان میں تقریر کر کے تقریباََ تمام حاضرین کو حیران کر دیا۔ یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ آپ کے ملک کی نمائندہ شخصیت بلکہ اعلیٰ افسران جس ملک میں تعینات ہوں وہاں کی زبان میں بات کریں۔ جس سے مقامی حکومت کے ساتھ ان کے روابط مزید مظبود ہوتے ہیں۔ زبان کے سلسلے میں سابق قونصل جنرل محترم ایاز حسین سید بھی کسی سے کم نہ تھے۔وہ بھی بری روانی سے مقامی زبان بولتے تھے۔ان کے تعلقات مقامی حکومت کے ساتھ نہایت خوش گوار رہے ہیں۔ اس تقریب میں بڑی تعداد میں صحافیوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے شرکت کی۔ جو اس بات کی غماز ہے کہ ہم اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتے اور پھر ہیرو بھہ وہ کہ جو پوری پاکستانی قوم کا محسن ہے جس نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا۔
،دی ایسی ہمیں آزادی کی دنیا ہوئی حیران ،،،، اے قائد اعظم تیرا احسان ہے احسان قائد اعظم اور حضرت عیسی ٰ ؑ کا یوم پیدائش ایک متبرک جگہ پر منا کر منہاج القرآن نے اسلام کے سنہری اصول کا اکراہ فی الدین کی اعلیٰ مثال پیش کی اس شاندار تقریب پر منہاج القرآن والوں کو جنتی بھی مبارکباد دی جائے کم ہے۔
|
|
|
