header::jazbapost
 

JAZBAPOST GALLERY

    بارسلونا:بھٹو شہید نے آزاد پاکستان کا تصور پیش کیا۔ حسنات بھٹی
    بارسلونا(نمائندہ خصوصی)ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کر کے سامراج نے تیسری دنیا کو عظیم رہنما سے محروم کر دیا۔ اگر ذوالفقار علی بھٹو شہید کو تھوڑا سا موقع اورمل جاتا تو آج دنیا کے اسلام کی تقدیر بدل گئی ہوتی۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت حسنات بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاعالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور امت مسلمہ کے احیاءکے لیے کام کرنا بھٹو شہید کا نصب العین تھا۔ امریکی سامراج اور یہودی لابی کوبھلا یہ کیسے ہضم ہو سکتا تھا۔ جس طرح بھٹو کے قاتلوں کا نام و نشان مٹ گیا اسی طر ح ایک دن امریکی بھی ریزہ ریزہ ہو گا ۔ ہمارا ایمان ہے شہید کا خون رائیگا نہیں جاتا۔حسنات بھٹی نے کہا قائد اعظم اور لیاقت علی خان کے بعد پاکستان کو ذوالفقار علی بھٹو شہید کی شکل ایک مرد بحران ملا جو پاکستان کی کشتی کو منجد ہار سے نکال کر لے جانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔اس بات کا واضع ثبوت بھٹو شہید نے سٹیل مل ، ہیوی ری بلڈ فیکٹری ٹیکس اور ایٹمی پروگرام کی شکل میںم دیا۔ یہی انقلابی پروگرام بھٹو کی شہادت کا سبب بنے۔ سامراج طاقتیں پاکستان کو اپنا دست نگر بنا کر رکھنا چاہتی تھیں۔اور بھٹو نے آزاد پاکستان کا تصور پیش کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو جیسے بیٹے صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

    Share
[?]
Apycom