header::jazbapost
 

JAZBAPOST GALLERY

    ناروے سمیت یورپ سے پاکستان کے لیے متبادل سفری سہولت،ہفتے میں دس پروازیں پاکستان آئیں گی

  • اسلام آباد(رپورٹ: سیدسبطین حسین) ناروے سمیت یورپ اوردیگرممالک میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کو اپنے وطن سفرکے لیے اب نئی،سستی اور متبادل سفری سہولت میسرہوگئی ہے۔ حالیہ دنوں لٹویاکی ائرلائینز (ائربالٹیک) اور پاکستان کے مابین اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے بعدایک معاہدہ طے پایاہے جس کے تحت ہفتے میں دس پروازیں یورپ سے پاکستان جائیں گی۔ لٹوین ائرلائنزکے حکام کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری دفاع میجرجنرل ریٹائرڈ عارف نذیر، ناروے میں پاکستان کے اعزازی قونصلربرائے سرمایہ کاری راجہ ناصرحسین اور سویڈن میں پاکستان کے کمرشل اتاشی جاویدبھٹی شریک تھے۔لٹوین ائرلائنز دنیاکے 32ممالک میں سفرکی سہولت فراہم کرتی ہے اور اس معاہدے کے نتیجے میں باہر رہنے والے پاکستانیوں کو ناروے، ڈنمارک،فن لینڈ، سویڈن، ہالینڈ، فرانس اٹلی ، یونان ، سپین، سوئٹرزلینڈ، آسٹریاسمیت یورپ کے متعدد ممالک سے پاکستان آنے سہولت میسرہوگی۔ذرائع کے مطابق، معاہدے کے تحت بالٹیک ائرلائنزکی ہفتے میں دس پروازین یورپی ممالک سے اسلام آباد اورکراچی آئیں گی جن کے اوقات کااعلان بہت جلد کردیاجائے گا۔اس معاہدے کو طے کروانے میں سویڈن میں پاکستان کے سفیر ندیم ریاض، کمرشل اتاشی جاویدبھٹی اور ناروے میں پاکستان کے اعزازی قونصلرراجہ ناصرحسین کی کاوشیں شامل ہیں۔ خاص طورپر ناروے میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے یہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ اس معاہدے کے تحت اب دارالحکومت اوسلوکے علاوہ ستوانگر اوربرگن سے بھی پاکستان جانے کی سہولت میسرہوگی۔ اب نارویجن پاکستانیوں کو ایک سستی اور آرام دہ یورپی پرواز میسرہوگی ۔ان پروازوں کے شیڈول اور دیگرتفصیلات کا اعلان بہت جلد متوقع ہے۔

  • Share
[?]
Apycom