header::jazbapost
 

JAZBAPOST GALLERY

    لاہور میںمنہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے پاکستان کے ڈیڑھ سوشہروں میں ۰۰۵۶جانور قربان کرنے کا اعلان

  • پاکستان(اپناانٹرنیشنل/انجم بلوچستانی) لاہور بیورو اور مرکزی آفس یورپ کے مطابق لاہور میںمنہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے پاکستان کے ڈیڑھ سوشہروں میں ۰۰۵۶جانور قربان کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔” ہر سال کی طرح امسال بھی مرکزی سطح پر لاہور ، نیزملک کے چاروںصوبوں اور آزاد کشمیر میں اجتماعی قربانی کے انتظامات کئے گئے ہیں اور اس مرتبہ اجتماعی قربانی تحصیلی سطح تک بھی کی جارہی ہے ۔اس سال ساڑھے چھ ہزارسے زائد جانور، گائے ،دنبے اور بکرے قربان کئے جائیں گے ۔عید الاضحی پر ذبح کئے جانیوالے جانوروں کے گوشت کا پچاس فی صدصوبہ سندھ کے متاثرین سیلاب میں تقسیم کیا جائے گا،جبکہ تحریک منہاج القرآن کے ہزاروں کارکنان ملک کے دیگر غرباءمیں گوشت تقسیم کریں گے۔” یہ باتیںمنہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار بخاری نے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن مرکزی آفس ماڈل ٹاون میں قربانی مہم کے سلسلے میں تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر رانا فیاض، جواد حامد ،ساجد محمود بھٹی، عاقل ملک،میاں طاہر یعقوب اور احمد نواز انجم بھی موجود تھے ۔افتخار شاہ بخاری نے بتایاکہ” ملک کے تمام بڑے سرکاری اسپتالوں کے مریضوںمیں کھانا تقسیم کیا جائے گا ۔لاہور میں جناح، گنگا رام ،میو،جنرل اور گلاب دیوی اسپتال میں کھانا اور گوشت تقسیم کیا جائے گا، جبکہ لاہور کے مختلف آرفن ہومز میں بھی گوشت اور کھانا بھجوایا جائے گا۔علاوہ ازیں ملک بھر کی جیلوںمیں بند قیدیوں میں بھی کھانا اور گوشت تقسیم کیا جائے گا اور اسیطرح صوبہ سندھ اور دیگر علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے خاندانوں میں بھی گوشت تقسیم ہو گا۔”افتخار بخاری نے کہاکہ” ملک بھر میں قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے لئے ہزاروں کیمپ لگائے جائیں گے اور لاہور میں اس مقصد کے لیے تین سے زائدکیمپ لگائے جائیں گے اور تحریک کے کار کن گھر گھر جاکر کھالیں اکٹھی کریں گے ۔ جن کی فروخت سے ہونے والی آمدنی منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے تحت چلنے والے یتیم و بے سہارابچوں کی تعلیم وتریبت ،رہائش کے ادارے آغوش ، یتیم و بے سہارا بچیوں کے ادارے بیت الزہرا، اجتماعی شادیوں اور دیگر فلاحی ، تعلیمی و صحت کے منصوبہ جات پر خرچ کی جائے گی ۔” منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ” اس مرتبہ دو لاکھ کھالیں اکٹھی کرنے کا ہدف تنظیمات کو دیا گیا ہے جسے انشاءاللہ حاصل کرلیا جائے گا ۔قربانی مہم کے لئے مرکزی سطح پرپینتیس کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔ جس کے سربراہ نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن رانا فیاض احمد ہونگے۔ جبکہ دیگر ممبران میں ساجد محمود بھٹی ،ارشاد احمد طاہر ،جواد حامد،عاقل ملک ،احمد معین ودیگر شامل ہیں ۔ ملک بھر میں تنظیمات کو دئے گئے ہدف اور ان کے حصول کوممکن بنانے کے لیے” مرکزی کھال کولیکشن کمیٹی” کے تحت سب کمیٹیاں سرگرم ہوچکی ہیں اوردو لاکھ کھالوں کے ہدف سے زیادہ کھالیں اکٹھی ہونے کی امید ہے۔ کار کنوں نے مختلف شہروں میں کیمپ لگانے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔ ” انھوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ” منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر میںڈیڑھ سوسے زائد شہروں میں اجتماعی قربانی کی جارہی ہے ۔پنجاب کے۷۶،صوبہ سرحد کے۵۲،اندرون سندھ کے ۰۳،کراچی کے۲۱، بلوچستان کے ۰۱، نیز کشمیر او ر گلگت ببلتستان کے ۲۱شہروں میں اجتماعی قربانی کی جائے گی ۔اس طرح جملہ اہداف پورے ہونے کی توقع ہے۔”

  • Share
[?]
Apycom