header::jazbapost
 

JAZBAPOST GALLERY

    سینیئر صحافی شمریز خاں کے ڈاکڑ طاہرالقادری کو کھلا خط لکھنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی طرف سے مبارک

  • پیرس۔ (عدنان شفقت) مجدد رواں صدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے نام احیائے اسلام، پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے احاطہ کرنے والے کالم ڈاکٹر طاہرالقادری کے نام کھلا خط نامی ارٹیکل جو کہ پیرس کے صحافی شمریز خان نے تحریر کیا ہے۔ اس کالم کی اشاعت کے فوراً بعد ہر پاکستانی مکتبہءفکر نے فیس بک، ٹیلی فون اور ای-میل کے ذریعہ مبارک باد دی ہے اور خصوصاً ادارہ منہاج القرآن فرانس کی تمام تنظیمات کی طرف سے مبارک باد موصول ہوئی ہے۔ عہدیداران کا کہنا ہے کہ اس کے الفاظ منہاج القرآن کے ممبران کے دل کی آواز ہیں ادارہ منہاج القرآن کے لاکھوں رفقاء و وابستگان کے جزبات کو شمریز خان نے الفاظ کا روپ دے کر قائد کی ذات پر قلم اٹھانے کا حق ادا کر دیا ہے۔ ہم ان کی حقائق پر مبنی اور مصطفوی سٹوڈینٹ موومنٹ کے نوجوانوں کو تڑپا دینے والی تحریر پر قلب سلیم سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ مبارک باد دینے والوں میں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاونڈیشن یورپ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری، امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، صدر منہاج القرآن فرانس عبدالجبار بٹ، جنرل سیکریٹری حاجی محمد اسلم، سینئر نائب صدر رانا محمد اشرف، صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس چوہدری محمد ظفر اقبال، جنرل سیکریٹری چوہدری محمد اعظم، سیکریٹری فنانس ملک شبیر احمد اعوان، صدر منہاج سکور فرانس محمد نعیم چوہدری، جنرل سیکریٹری چوہدری محمد اشرف، سیکریٹری میڈیا عدنان شفقت، جوائنٹ سیکریٹری ہارون قاضی، سیکریٹری عوامی تدفین کمیٹی صوفی نیاز احمد، سیکریٹری شعبہءرفاقت حاجی الطاف حسین، صدر منہاج یوتھ لیگ عمیر اشفاق، جنرل سیکریٹری عدنان عبدالوحید، صدر منہاج ویمن لیگ مسرت جہاں منشا، جنرل سیکریٹری ستارہ مبین ملک، صدر منہاج سسٹر لیگ فرخندہ الطاف، جنرل سیکریٹری عظمٰی رسول شامل ہیں۔

  • Share
[?]
Apycom