header::jazbapost
 

JAZBAPOST GALLERY

    لندن: برٹش کونسل آف اسلامک گائیڈنسکا منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتما م شہادت امام حسین کانفرنس کا اعلان

  • جرمنی(اپنا انٹرنیشنل/انجم بلوچستانی) لندن بیورو اور مرکزی آفس برلن یورپ کے مطابق برٹش کونسل آف اسلامک گائیڈنسکی جانب سے منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیر اہتمام ۴ دسمبر ۱۱۰۲ءبروز اتوار بعد از نماز مغرب شہادت امام حسین کانفرنسکا اعلان کیا گیا ہے۔جس میں برطانیہ اور یورپ بھر سے علمائے کرام اور مشائخ عظام حصہ لیں گے۔اس کانفرنس میں خصوصی خطاب کےلئے بانی و سرپرست اعلٰ تحریک منہاج القرآن ،چیرمین پاکستان عوامی تحریک، شیخ ا لاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو دعوت دی گئی ہے۔انکے علاوہ علمائے کرام کے خطابات اور ثنا خوانان مصطفیٰ کی نعت خوانی پروگرام میں شامل ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا بندوبست ہو گا۔تمام اہل ایمان سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔

  • Share
[?]
Apycom