header::jazbapost
 

JAZBAPOST GALLERY

    ٹوکیو،پاکستانی امریکی و برطانوی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں،عبدالرحیم آرائیں

  • ٹوکیو(جذبہ پوسٹ)جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیتعبدالرحیم آرائیںنے کہا ہے کہ 25 اور 26 نومبر کی شب نیٹو فوج نے پاکستانی سرحدی چیک پوسٹوں پر حملہ کرکے پاکستانی سرحدی فورسز کے 28 جوانوں کو شہید کر دیا ۔یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور غمناک ہے پوری پاکستانی قوم سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے اور شدید غم و غصہ کا شکار ہے نیٹو فورسز کی جارحیت قابل مذمت ہے نیٹو فورسز کا یہ اقدام غیور پاکستانی عوام کی غیرت پر ایک کاری ضرب ہے بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی بھی پاکستان میں مقیم پاکستانی بھائیوں اور پاک افواج کے شانہ بشانہ ملک عزیز کی سلامتی کے لیے اپنی جان و مال سے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔میں عبدالرحیم آرائیں پاکستان، بیرون ممالک اور بالخصوص جاپان میں مقیم پاکستانی بھائیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ احتجاجی طور پر ہم امریکہ، برطانیہ کا کمرشل بائیکاٹ کریں ہم امریکہ اور برطانیہ کی بنائی ہوئی مصنوعات کو نہ خرید کر اپنی بساط کے مطابق احتجاجی بائیکاٹ میں حصہ لیں میں عبدالرحیم آرائیں آج سے اس بائیکاٹ کا آغاز کرتا ہوں۔

  • Share
[?]
Apycom