JAZBAPOST GALLERY
-
ایتھنز(سکندرریاض چوہان۔۔۔نامہ نگار)یونان کی مختلف جیلوں میں بندتین سوپندرہ مجرموں کوان کے ممالک ڈی پورٹ کرنے کافیصلہ۔وزارت انصاف یونان کے ایک اعلان کے مطابق یونان کی مختلف جیلوں میں بند غیرملکی جوکہ مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے باعث عدالت سے سزایافتہ ہیں کو ان کویونان سے ان کے ممالک ڈی پورٹ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔نائب وزیر انصاف یورگوس پیتلیوتیس اورسیکریٹری وزارت انصاف مارکوس سکاندامی کی جانب سے میڈیاکوجاری بیان میںکہاگیاہے کہ جیلوں میں بندتین سوپندرہ غیرملکیوںمجرمان کوملک بدر کرنے کے لیے تمام قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اوراس پرجلد ہی عمل درآمد شروع کردیاجائے گا۔حکام کے مطابق ان افراد میں زیادہ تر ایسے غیرملکی شامل ہیں جن کویونان میں غیرقانونی حثیت کی بنا پرعدالتوں نے جیل کی سزا سنائی تھی۔وزارت کے مطابق ان کے علاوہ ایسے پناہ گزین جن کوعدالت نے ملک چھوڑنے کاحکم دے رکھاتھااوران پردوبارہ یونان داخل ہونے پرپابندی عائد تھی ۔وزارت کے مطابق یونان بدرکیے جانے والے قیدیوں میںایسے غیرملکی بھی شامل ہیں جن کوعدالتوں کی جانب سے پانچ سال کی قید کاحکم تھایاایسے قیدی جن کودس سال کے لیے جیل کی سزا ہوئی تھی اوروہ اپنی سزا کے پانچ سال سے زائد جیلوں میں گزار چکے ہیں کوبھی ان کے ممالک ڈی پورٹ کیاجائے گا۔حکام کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والے افراد میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کوپہلے یونان بدرکیاگیاتاہم وہ دوبارہ یونان داخل ہوئے جن کوگرفتارکیاگیااورعدالت نے ان کوقید اورملک بدری کی سزاکاحکم دیاتھا۔حکام نے تین سوپندرہ ڈی پورٹ کیے جانے والے قیدیوںکی قومیت اورناموں کے متعلق معلومات فراہم نہیں کی اورنہ ہی یہ معلومات مہیاکی ہیں کہ کس ملک کے کتنے قیدی ملک بدر کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والے ان تین سوپندرہ قیدیوں میں بڑی تعداد پاکستانی شہریوں کی بھی شامل ہے۔
ایتھنز:یونان کی مختلف جیلوں میں بندتین سوپندرہ مجرموں کوان کے ممالک ڈی پورٹ کرنے کافیصلہ
|
|
|
